اہم خبریں

مودی کا وزیراعظم ہونا اس عہدے کی تذلیل ہے :بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے مودی کا وزیراعظم ہونا اس عہدے کی تذلیل قرار دیدیا، انہوں نے بھارتی میڈیا کو بھی سچ چھپانے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جمہوریت میں میڈیا کا ایساکردار نامناسب ہے ۔ وزیراعظم مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ممتا بینرجی نے کہا کہ الیکشن جیتنے کےلیے جوانوں کے خون پر سیاست کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وہ سزا سے ڈرے بغیر یہ سوال کرتی رہیں گی کہ پلوامہ واقعہ کیوں کر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جینس نےاطلاعات کے باوجود جانیں بچانے کی کوشش کیوں نہ کی ، اس سب کا ذمہ دار کون ہے؟ ممتا بینر جی کا کہنا تھا کہ مودی اور امیت شاہ نے بی جے پی کو پرائیوٹ کمپنی بنالیا ہے، جو کوئی بی جے پی پر تنقید کرے اسے پاکستانی اور ملک و قوم کا دشمن ٹہرادیا جاتا ہے۔ مودی کی حمایت کرنے والے ٹی وی چینلزبھی مصلحت کا شکار ہیں، لیکن افسوس کے اس کے نتیجےمیں عوام حقیقت نہیں جان پار رہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button