اہم خبریںپاکستانی خبریں

بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے کے لیے تیار ہیں اگر پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کم ہو:شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انڈین ونگ پائلٹ کو واپس کرنے کے لیئے تیار ہیں اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہو جائے تو۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈوزئیر بعد میں بھیجا،حملہ پہلے کر دیا کاش ڈوزئیر پہلے بھیج دیا ہوتا۔نیز انہوں نے او آئی سی کے اجلاس میں سشما سوراج کے ساتھ بیٹھنے سے بھی منع کر دیاہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہیں ، تباہی کے بعد بھی تو بیٹھ کر مزاکرات کرنے پڑتے ہیں لیکن بھارت کارویہ ہمیشہ ہی شدت پسندی والا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ محبوبہ مفتی ٹھیک کہتی ہیں کہ انسان کو تو گرفتار کر سکتے ہیں مگر سوچ کو نہیں۔ ویسے بھی مہزب دنیا میں واحد راستہ مزاکرات کا ہی ہے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جارحیت کی ، ہم نے تو بس دفاع کیا ہے ہم کشمیر کے معاملے پر بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔بھارت طاقت سے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں کر سکتا۔

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button