ہم کل بھارتی پائلٹ کو رہا کررہے ہیں: وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم کل بھارتی پائلٹ کو رہا کر دیں گے۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ہمیں ایک موقع ملاکہ ہم کرتار کھولیں۔ پاکستان نے سوچا کہ بھارت میں انتخابات کا انتظار کیا جائے ہمیں خوف تھا کہ انتخابات سے پہلے کوئی نہ کوئی واقع ہو گا اور پلواما واقع ہو گیا۔
حلف اٹھانے سے پہلے بھارت کو پیش کش کی تھی کہ وہ ایک قدم بڑھائیں پاکستان دو قدم آگے بڑھائے گا۔برصغیر کا آگے بڑھنے کے لیے ضوروری ہے کہ خطے میں امن ہو ، مسائل کا حل بات چیت سے ہو نہ کے جنگ۔
وزیراعطم نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم کو خط لکھا کہ وزرائے خارجہ کی ملاقات ہونی چاہئیے مگر وہاں سے بھی جواب اچھا نہیں آیا تھا۔اور اب جب بھارت سے کہا گیا کے ثبوت دئیے جائیں ہم کاروائی کریں گےلیکن بھارت نے ثبوت دینے کے بجائے جنگی ماحول بنا لیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان کو خطرہ ہے تو پوری قوم کو متحد دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا ڈوزئیر آج پاکستان پہنچا ہے اسے دینے سے پہلے بھارت نے جارحیت کی ، عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ،ہمیں لگا کہ بھارت کی شاید مجبوری ہے کہ وہ انتخابات سے پہلے ایسے ماحول پیدا کرتا ہے۔