شاعری

حرف غلط نہ تھا ، مجھے سمجھا گیا غلط

حرف غلط نہ تھا ، مجھے سمجھا گیا غلط

لکھا    گیا   غلط  کبھی بولا  گیا  غلط

میں بھی غلط نہ تھا میری باتیں غلط نہ تھیں

مجھ کو ، میرے  کلام کو  جانچا گیا  غلط

میزان ٹھیک تھا ، پلڑے درست تھے

لیکن یہ کون دیکھتا ہے کہ تولا گیا غلط

مجھ میں نہیں تھے عیب، کسوٹی میں عیب تھے

میرا  تھا  یہ  قصور  کہ   پرکھا   گیا    غلط

طوفان  کے  بعد  اہل  تدبر  کو  ہے ، یہ فکر

ساحل  کا  تھا  قصور  کہ  دریا  گیا  غلط

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button