چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ سہیل آفریدی ہی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہیں، پی ٹی آئی کےذمہ داران وزیراعلیٰ کو ہٹانے، بدلنے یا نئی نامزدگی کیلئے کسی اجلاس میں شریک نہ ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا نیا وضاحتی نوٹیفیکیشن سامنے آ گیا، جس میں کہا گیاہے کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے، اور وہی خیبرپختونخواکےوزیراعلیٰ ہیں۔ تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ اور عہدیداران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی سےمتعلق کسی اجلاس میں شریک نہ ہوں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختوں نخواکی نامزدگی کا اختیار بانی کےعلاوہ اورکسی کے پاس نہیں ہے۔