X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

وفاقی وزیر مواصلات سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، پاک ایرا ن تعلقات سمیت مختلف امور پر گفتگو

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی جس دوران ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور پاک ایران تعلقات سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ باہمی مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سےاظہار تشکر…

عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے موجودہ حالات پر تشویش ہے، یہ مشکل وقت بھی انشاللہ گزر جائے گا ، مشکل وقت میں ہی اچھے دوست کام آتے ہیں، پاکستانی عوام کے دل ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہی دھڑکتے ہیں،ایرانی قیادت کی قربانیوں سے ایرانی عوام کے سر فخر سے بلند ہوئے ،ایران کے قائدین کی شہادتوں کا پاکستانی لوگوں کو یکساں دلی دکھ ہوا ۔ایرانی بہن، بھائیوں کی خوشیوں اور پُرسکون زندگی کے لئے دعا گو ہوں۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے جلد ایران کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر ایرانی سفیر نے خیر مقدم کیا۔

باہمی مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سےاظہار تشکر کیا اور کہا کہ بیرونی جارحیت پر پاکستانی عوام کی حمایت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوستانہ تعلقات کے مزید فروغ اور دوطرفہ روابط مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی ۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر تجارتی سرگرمیاں دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔

News Desk:

This website uses cookies.