اسلامک

ربیع الاول بڑی فضیلت والا مہینہ

ربیع الاوّل

ربیع الاول اسلامی مہینوں میں تیسرا مہینہ ہے۔یہ مہینہ بڑی فضیلت رکھتا ہے اس لئے اس مہینے میں کژت سے درود پاکﷺ پڑھنا چاہئے کیونکہ اس مہینے میں محسن کائنات سیدنا عالم حضرت محمدﷺ اس کائنات میں تشریف لائے تھے ۔ نبی کریم حضرت محمدﷺ کو اللہ تعالی نےپورے جہان کے لئیے رحمت بنا کر بھیجا۔
ارشاد باری تعالی ہے:”وما ارسلنک الا رحمت اللعالمین”
ترجمہ:” اور ہم نے آپﷺ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے”۔
(سورۃ انبیا ء: 107 )
نبی کریمﷺ کی ذات مبا رک ہر شعبہء زندگی کے لئے مشعل ہدایت ہے۔آپﷺ سراپا نور ہیں یہی وجہ ہے کہ آپﷺ کی پیروی کرنے والا دونوں جہانوں کے خزانے پا لیتا ہے اور اپنی زندگی سے اندھیرے دور کرلیتا ہے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں نبی کریمﷺ کی سیرت طیّبہ پرعمل کرنے کی توفیق دےاور اس مہینے کی برکات سے بہرہ مند
فرمائے آمین۔

بقلم سنبل رزاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button