X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

چیٹ جی پی ٹی کے نئے فیچر نے صارفین کے دل جیت لیے

دنیا کے مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں ایسا نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو بیشتر صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔

اب آپ چیٹ جی پی ٹی سے تحریری پروموٹس یا فوٹوز اپ لوڈ کرکے جی آئی ایف (GIF) تصاویر تیار کراسکیں گے۔

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے لیے نیا اے آئی امیج جنریٹر ماڈل امیجز 2.6 متعارف کرایا ہے۔

اس نئے امیج جنریشن ماڈل کے ذریعے صارفین کسی بھی ساکت تصویر کو متحرک کرسکیں گے۔

آپ چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے تیار کردہ انیمیٹڈ تصویر پلے بیک اسپیڈ سمیت دیگر تبدیلیاں بھی کرسکیں گے۔

اس نئے فیچر کی بدولت آپ کو کسی جی آئی ایف تیار کرنے والے ٹول کی ضرورت نہیں رہے گی۔

چیٹ جی پی ٹی میں یہ کام زیادہ آسانی سے تحریری ہدایات دے کر ممکن ہوسکے گا۔

بس کسی تصویر کو اپ لوڈ کریں اور پھر لکھ کر وضاحت کریں کہ آپ اسے کیسے متحرک کرنا چاہتے ہیں اور اے آئی چیٹ بوٹ اسے جی آئی ایف میں تبدیل کر دے گا۔

اگر کوئی تصویر استعمال نہیں کرنا چاہتے تو ذہن میں موجود منظر کو لکھ کر چیٹ جی پی ٹی سے جی آئی ایف تیار کرنے کا کہیں۔

اوپن اے آئی کا یہ نیا امیج جنریشن ماڈل صرف انیمیٹڈ تصاویر ہی تیار نہیں کرتا بلکہ اسے تصاویر کو زیادہ تیزی سے تیار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس نئے امیج جنریشن ٹول کو استعمال کرنے کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔

اوپن اے آئی کے مطابق اسے دنیا بھر میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جو کہ پرانے ماڈل کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ تیز رفتاری سے تصاویر تیار کرسکتا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.