حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 6 نومبر کے لیے ہوں گی۔