کھیلوں کی خبریں
پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز کب سے؟ تاریخ کا اعلان

پاکستان سپر لیگ کے بارہویں ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 18 مارچ سے دو مئی تک ملک کے 5 سے 6 شہروں میں کھیلی جائے گی۔ کون سا کھلاڑی کس ٹیم میں کھیلے گا فیصلہ 23 جنوری کو آکشن میں کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی کی زیرصدارت پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پلیئرز کی ڈائریکٹ سائننگ کا عمل آج سے 23 نومبر کے درمیان ہوگا ۔ ڈائریکٹ سائن کرنیوالے کھلاڑی کی پی ایس ایل کے گزشتہ دو سیزن نہ کھیلنے کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 11 ویں سیزن کا اختتام ریکارڈ کراؤڈ کے سامنے ہوا ،پی ایس ایل کو اس مرتبہ زیادہ شہروں میں لے کر جائیں گے کیونکہ پاکستان میں یہ کرکٹ کا سب سے بڑا اسٹیج ہے۔








