کھیلوں کی خبریں

امام الحق کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنےکی اجازت مل گئی

محمد رضوان کے بعد اوپننگ بیٹر امام الحق کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنےکی اجازت مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق امام الحق کو پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کھیلنےکی اجازت مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق امام الحق او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے، امام الحق آخری راؤنڈ میں او جی ڈی سی ایل کو دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ او جی ڈی سی ایل نے امام الحق کی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے او جی ڈی سی ایل کو امام الحق کی اجازت سے آگاہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ محمد رضوان کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنےکی اجازت مل چکی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان 19 اکتوبر سے خان ریسرچ لیبارٹریز کے خلاف سوئی ناردن گیس کی قیادت کریں گے۔

خیال رہےکہ امام الحق اور محمد رضوان ان سات کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں اگست 2026 میں لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈکے خلاف دوسرا ٹیسٹ 194 رنز سے ہارنے کے بعد پی سی بی نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان واپس بلالیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button