X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سہ ملکی ون ڈے سیریز میں پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں عرفات منہاس کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلےگئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 302 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلش ٹیم 39ویں اوور میں 215رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے مشکل وقت میں 59 رنز کی اننگ کھیلی اور پھر 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کھیل کے آغاز میں ہی پاکستان کے ابتدائی بیٹرز ناکام ہوگئے تھے، کھیل کی پہلی ہی گیند پر فخر زمان گس اٹکنسن کی گیند پر روٹ کو کیچ تھما بیٹھے جب کہ صائم ایوب 8 رنز بنا کر 31 کے مجموعی اسکور پر سونی بیکر کا نشانہ بنے۔پاکستان ٹیم کو تیسرا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جب ٹیم کا مجموعی اسکور 59 تھا ایسے میں بابراعظم 34 رنز بنا کر ول جیک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

اس موقع پر حسن نواز اور عرفات منہاس نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ حسن نواز نے 74 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ عرفات منہاس نے 58 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ان کے علاوہ فہیم اشرف نے 39، سعد بیگ نے 35 اور سلمان آغا نے 16 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے 3 اورگس اٹکنسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عرفات منہاس نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے مشکل وقت میں 59 رنز کی اننگ کھیلی اور پھر 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں،فوٹو: اے ایف پی
303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 39 ویں اوور میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن نے57، بین ڈکٹ نے 45 اورجو روٹ نے 33 رنز بنائے۔

پاکستانی اسپنر عرفات منہاس نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم میں آج فخر زمان، صائم ایوب، بابراعظم، سعد بیگ، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل تھے۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

News Desk:

This website uses cookies.