X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کھلی جارحیت ہیں، بیجنگ عالمی فورمز پر ایران کے جائز حقوق کا دفاع جاری رکھے گا، چینی وزیراعظم

چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کھلی جارحیت ہیں، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق چینی وزیراعظم نے تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے اعظم کے اجلاس کے موقع پر ایرانی نائب صدر اول محمد رضا عارف سے ملاقات کی۔

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کا دو روزہ اجلاس ہو رہا ہے جس میں پاکستان اور ایران سمیت رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں، اجلاس میں تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، علاقائی روابط، سماجی تعاون اور تنظیم کے بجٹ سے متعلق امور زیرِ بحث ہیں۔

لی چیانگ نے کہا کہ یہ حملے ”کھلی جارحیت“ ہیں، جو مذاکرات کے دوران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر کیے گئے۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر یکطرفہ پابندیوں کی بھی مخالفت کرتے ہیں، بیجنگ عالمی فورمز پر ایران کے جائز حقوق کا دفاع جاری رکھے گا۔

چینی وزیراعظم نے تمام ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ امن کی جانب پیش رفت کریں، مکالمے اور مذاکرات بحال کریں اور سیاسی و سفارتی ذرائع سے اختلافات حل کرنے کے لیے کوششیں کریں۔

لی چیانگ نے محمد رضا عارف کو آگاہ کیا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں مختلف شعبوں میں ایران کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ سنگین نقصانات کا باعث بن رہی ہے اور عالمی مفادات کے لیے سودمند نہیں، فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.