X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

قطری وزیر داخلہ سے محسن نقوی کی ملاقات، خطے کی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب و داخلی سلامتی فورس (لخویہ) کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی پارنٹرشپ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا دوحہ میں ہونے والی ملاقات میں داخلی سکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور خطے کی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے…

اس کے علاوہ دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور داخلی سکیورٹی سے متعلق باہمی تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور قطر علاقائی امن و استحکام کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔

قطری وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

علاوہ ازیں محسن نقوی نے گلوبل سکیورٹی فورم کی سائیڈ لائنز پر اسپین اور لبنان کے وزرائے داخلہ اور شام کے وزیر ایمرجنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے ملاقاتیں کیں۔ وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین بھی محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔

ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، شام کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ایمرجنسی رسپانس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اسپین کے وزیر داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن میں 64 فیصد کمی پر پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

محسن نقوی اور لبنان کے وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان روابط مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

News Desk:

This website uses cookies.