کھیلوں کی خبریں

گلوبل سپر لیگ؛ لاہور قلندرز سے عبداللّٰہ شفیق ریلیز، بنگلا دیش کے شمیم حسین شامل

گلوبل سپر لیگ سے لاہور قلندرز نے عبداللّٰہ شفیق کو ریلیز کر دیا۔

عبداللّٰہ شفیق کی جگہ بنگلا دیش کے شمیم حسین کو لاہور قلندرز میں شامل کیا گیا ہے۔

عبداللّٰہ شفیق گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کا حصہ تھے، انہوں نے گیانا میں لاہور قلندرز کی جانب سے آخری میچ کھیلا۔

عبداللّٰہ شفیق نے آخری میچ میں گیانا ایمازون واریئرز کے خلاف 13 گیندوں پر 21 رنز بنائے، اب عبداللّٰہ شفیق ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے انہیں انجرڈ عبداللّٰہ فضل کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button