کھیلوں کی خبریں

ایشیاکپ ،پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

دبئی (بول نیوز اردو آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی۔ قومی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، شاداب خان، شعیب ملک، محمدعامر، فہیم اشرف، فخرزمان، حسن علی، شان مسعود، جنیدخان ٹیم میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ امام الحق، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ایشیا کپ کا آغاز پندرہ ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ جو 28ستمبر تک دبئی اورابوظہبی میں کھیلاجائےگا۔

ایشیاکپ کاسب سے بڑاٹاکراپاکستان اوربھارت کے درمیان 19 ستمبرکوہوگا، ایشیاکپ ٹورنامنٹ میں کل 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button