X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاکستان اقوامِ متحدہ میں بھارت کے غیرسفارتی اوربے بنیاد ریمارکس کوسختی سے مسترد کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے اقوامِ متحدہ میں بھارت کے غیرسفارتی اوربے بنیاد ریمارکس کوسختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکاری انگلیاں اٹھانے کے بجائے اپنا رویہ تبدیل کرے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ میں بھارتی سفیر کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بے بنیاد الزامات کسی توجہ کے لائق نہیں، پاکستانی نمائندے نے اسی اجلاس کے دوران مؤثر انداز میں بھارت کوجواب دے دیا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کا یہ مخصوص طرزِ عمل محض مسترد کیے جانے کے قابل ہے، یہ ریمارکس پاکستان کے اندرونی معاملات میں ناقابلِ قبول مداخلت اوراقوامِ متحدہ کے چارٹر کےمنافی ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت آبی دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے جائز خدشات دور کرنے کے بجائے من گھڑت الزامات لگارہا ہے اور یہ پاکستان کے استحکام کو کمزور کرنے کی اور کھلی سازش ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی سرپرستی اور حمایت کر رہا ہے، بھارت کا مقصد ترقیاتی عمل میں رکاوٹ ڈالنا اور مقامی آبادی کوقدرتی وسائل کے فوائد سے محروم رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا ’ہندوتوا‘ سے متاثرہ انتہا پسند اور فسطائی نظامِ سیاست کی جانب بڑھتا ہوا رجحان کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور اس قسم کے مضحکہ خیز الزامات اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوششیں دراصل بین الاقوامی تنہائی کو چھپانے کی ناکام کوشش ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر31 اگست 2026 کوثالثی عدالت نے متفقہ فیصلہ دیا کہ یہ معاہدہ بدستورنافذ العمل ہے، بھارت جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں پرعمل درآمد کرے اور انگلیاں اٹھانے کی بجائے اپنے رویے کو تبدیل کرے۔

News Desk:

This website uses cookies.