X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل آرٹز کی قیادت میں جرمن وفد کا اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ

جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن VFI کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل آرٹز کی قیادت میں جرمن وفد نے اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور پاکستان جرمنی تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

اپٹما اور جرمن وفد کا دوطرفہ تجارت بڑھانے، ٹیکسٹائل شعبے میں تعاون اور پائیداری کے عالمی معیارات پر عملدرآمد بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

ڈاکٹر مائیکل آرٹزکا کہنا ہے کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کی عالمی معیار پر عملدرآمد کی کوششوں کو سراہا۔ 

جرمن ادارہ VFI پاکستان کے برآمد کنندگان اور جرمن درآمد کنندگان کے درمیان تعاون اور کاروباری روابط بڑھانے کے لیے معاونت فراہم کرے گا۔ 

جی ایس پی پلس پاکستانی برآمدات کو یورپی منڈی میں بنگلہ دیش اور سری لنکا جیسے حریف ممالک کے مقابلے میں مسابقتی برتری فراہم کرتا ہے۔ 

جی ایس پی پلس کے تحت 2013ء سے اب تک یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں 73 فیصد جبکہ جرمنی کو برآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔ 

اپٹما ممبر ملز جی ایس پی پلس کی 27 کنونشنز سمیت SA8000 اور Oeko-Tex جیسے بین الاقوامی پائیداری معیارات پر عملدرآمد کر رہی ہیں۔

اپٹما عالمی تجارتی تقاضوں سے ہم آہنگی اور پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے کے لیے نیشنل کمپلائنس اینٹیٹی کے قانونی فریم ورک کی تیاری میں معاونت کر رہی ہے۔

پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت آرگینک کاٹن، ری سائیکلڈ پولیسٹر اور ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنا کر پائیدار صنعتی ترقی کی جانب گامزن ہے۔ 

News Desk:

This website uses cookies.