پاکستانی خبریں
صوبوں کے معاملے پر اگر ریفرنڈم ہوبھی جاتا ہے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ صوبوں کے معاملے پر اگر ریفرنڈم ہو بھی جاتا ہے تو معاملہ طے تو پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔ راناثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی کال دی ہوئی تھی، انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی، ہر طرح کی یقین دہانی کرائی گئی، ملاقاتوں کی بندش اس لیے تھی…
راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے دونوں وکلا نے ان سے ملاقات کی ہے، ان کا کیا رویہ ہوتا ہے یہ تو آنے والے دنوں میں معلوم ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے ان ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو کی جو اگلی ملاقات کیلئے رکاوٹ ہوسکتی ہے۔
راناثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی کال دی ہوئی تھی، انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی، ہر طرح کی یقین دہانی کرائی گئی، ملاقاتوں کی بندش اس لیے تھی کہ وہ ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کس نے کرانا ہے؟ پارلیمنٹ نے کرانا ہے، یہ معاملہ ابھی تک پارلیمنٹ میں آیا ہی نہیں، صوبوں کے معاملے پر اگرریفرنڈم ہوبھی جاتاہے تو معاملہ طے تو پارلیمنٹ نے کرنا ہے اور جب معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو پالیسی اسٹیٹمنٹ دی جائےگی اور بحث ہوگی۔









