پاکستانی خبریں
پاکستان عالمی کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم کا ذمہ دار ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ موسمیاتی تبدیلیوں پر عالمی برادری ترقی پذیر ممالک سے کیے وعدے پورے کرے۔ ترکیے میں کوپ 31 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم کا ذمہ دار ہے لیکن اس کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2022 میں پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا، تباہ کن سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ترکیے پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحول دوست اقدامات پر عمل پیرا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے، عالمی برادری ترقی پذیر ممالک سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔









