پاکستانی خبریں

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور پہلے نمبر پر

لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 218 ریکارڈ کیا گیا۔

فضا میں کیمیائی مادوں کی مقدار عالمی ادارہ صحت کی مقررہ حدود سے 28 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق بیدیاں روڈ اور اطراف کے علاقوں میں آلودگی کی شرح سب سے زیادہ 295 ریکارڈ کی گئی۔

گلبرگ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 256، برکی روڈ پر 207 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 204 ریکارڈ کیا گیا۔

ڈیفنس اور اطراف کے علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 191، ماڈل ٹاؤن میں 184 جبکہ کینٹ اور اطراف کے علاقوں میں 155 ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button