پاکستانی خبریں
سوڈان کے وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سے عاصم منیر سے ملاقات، سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

سوڈان کے وزیرِ داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (پولیس) بابیکر سمرا مصطفیٰ علی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر…
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باھمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، بالخصوص سیکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون کے حوالے سے تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
سوڈانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان اور سوڈان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعتراف کیا۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سوڈان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔









