پاکستانی خبریں

پاکستان میں صدارتی انتخاب اگست کےتیسرے ہفتے ہوں گے

اسلام آباد (بول نیوز اردو) پاکستان میں صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے ہوں گے، پاکستان کے صدر ممنون حسین کے عہدے کی مدت 8 ستمبر 2018 کو پوری ہو جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ نئی اسمبلیوں کے حلف کے بعد پہلا کام صدارتی انتخاب ہوگا، آئین کے تحت صدارتی انتخابات 8 جولائی سے 8 اگست کے درمیان ہونا تھے، اسمبلیاں موجود نہ ہونے کے باعث صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔ خبررساں ایجنسی دنیا نیوز  نے بڑا دعویٰ کردیا اسمبلیاں موجود نہ ہونے کی صورت میں عام انتخابات کے ایک ماہ کے اندرصدارتی انتخاب کرانا ہوتا ہے، الیکشن کمیشن صدارتی انتخاب کا شیڈول عام انتخابات کے بعد جاری کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button