X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پی ٹی آئی کی اہم ترین وکٹ گرنے کا خدشہ اجلاس سے واک آوٹ

پی ٹی آئی کی اہم ترین وکٹ گرنے کا خدشہ اجلاس سے واک آوٹ

اسلام آباد تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات اس قدر شدید ہوچکے ہیں کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میڈیا میں ایک دوسرے پر بھرپور لفظی گولہ باری کر چکے ہیں جبکہ ایک سینئر رہنما نے تو پارٹی چھوڑنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے جس کے باعث عمران خان شدید ذہنی تناوکا شکار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت ٹکٹوں کے معاملے پر تقسیم کا شکار ہے، بنی گالہ میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی لفظی نوک جھونک کے بعد ایک سینئر رہنما اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے اورٹکٹ بھی واپس کر گئے۔ جاتے جاتے انہوں نے یہ عندیہ بھی دے دیا کہ وہ پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔ٹکٹوں کی تقسیم پر پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث اس وقت چیئرمین عمران خان اس وقت شدید ذہنی دباومیں ہیں اور موجودہ صورتحال میں کوئی بھی فیصلے کرنے میں تذبذب کا شکار ہیں۔ پارٹی کے اندرونی جھگڑوں کے باعث عمران خان نے پارلیمانی بورڈ تحلیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ جہانگیر ترین کے پارٹی میں اثرورسوخ کے باعث ان کے سیاسی مخالف شاہ محمود قریشی ہی وہ رہنما ہیں جنہوں نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔ ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے بنی گالہ اجلاس میں ہونے والی تلخی کے باعث مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اور اگر معاملات درست نہ ہوئے تو وہ آئندہ چند روز میں بڑا سیاسی دھماکہ بھی کرسکتے ہیں

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.