X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

چور بے خبری میں کوویڈ مریض کے گھر جا گھسے، ہیلتھ آفیشلز چوروں کی تلاش میں سرگرداں

آسٹریلیا میں 4 چوروں کو اس وقت لینے کے دینے پڑگئے، جب وہ بے خبری میں ایک کوویڈ مریض کے گھر جا گھسے۔ پولیس اور ہیلتھ آفیشلز اب چوروں کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں 4 چور ایک ناکام ڈکیتی کے بعد طبی عملے اور پولیس سے چھپتے پھر رہے ہیں۔ چور بے خبری میں کرونا وائرس پازیٹو مریض کے گھر میں چوری کرنے جا پہنچے تھے۔

وکٹوریہ کا ایک قصبہ چیڈسٹن اس وقت کرونا وائرس کی بدترین صورتحال سے دو چار ہے جہاں ایک ریستوران کے عملے کے 8 افراد سے کورونا وائرس پھیلا۔ مذکورہ 8 افراد سے وائرس قریبی رہائشی 11 افراد اور پھر قصبے کے 24 افراد میں پھیل گیا۔

ڈکیتی کی مذکورہ واردات بھی اسی ریستوران کے کلینر کے گھر میں ہوئی، پولیس کے مطابق 4 خواتین مبینہ طور پر چوری کرنے کلینر کے گھر میں داخل ہوئیں تاہم عجلت میں واپس لوٹ گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ کلینر چاروں خواتین کو جانتی ہے تاہم وہ پولیس کے سامنے ماننے سے انکاری ہے۔

دوسری جانب ہیلتھ آفیشلز کا کہنا ہے کہ چاروں مبینہ خواتین چور ممکنہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں اور اب اسے کمیونٹی کے دیگر افراد میں پھیلا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں اب تک کورونا وائرس کے 27 ہزار 173 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 895 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.