حدیثِ مبارک

آج کی حدیثِ مبارکہ

حضرت محمد ﷺ کی حدیث کا مفہوم ہے کہ جو شخص میری امت کے فائدے اور دین کے کام کے واسطے 40 حدیثیں دوسروں کو سنادے اور حفظ کرے گا اللہ ﷻ اس کو قیامت کے دن عالموں اور شہیدوں کی صف میں اٹھاوے گا اور فرمائے گا کہ جس دروازے سے چاہو جنت میں داخل ہو میں نے یہ حدیثیں یہ سوچ کر لکھی ہیں کہ میرے دوسرے مسلمان بھاٸی اس بشارت کے مستحق ہو جاٸیں۔

دوستوں ! حدیث میں آتا کہ جو شخص دوسروں کو نیکی کی راہ پے گامزن کرے اس کو نیکی کرنے والے کے برابر اجر ہو گا۔ اپنے دوستوں اور گروپوں میں شٸیر زائد سے زائد کرے

احادیث درج ذیل ہیں

اعمال کا دارومدار نیت پر ہے (بخاری مسلم)

مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ ہو (مسلم)

چغل خور جنت میں داخل نہ ہوگا (بخاری مسلم)

پاکیزگی ایمان کا حصہ ھے (مسلم بخاری)

آدمی کا چچا اس کے باپ کی مانند ہے (بخاری مسلم)

میں اور یتیم کی کفالت کر نے والا جنت میں ساتھ ھوں گے (بخاری)

تم میں اچھا وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہو (بخاری مسلم)

دنيا مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے (مسلم)

جو رحم نہ کرے اللہ اس پر رحم نہیں کرتا (بخاری)

مسلمان اور کافر کے درميان نماز فرق کرتی ہے (مسلم)

رشتے داری کاٹنے والا جنت میں داخل نہ ہو گا (بخاری مسلم)

حیا ایمان کا حصہ ہے (بخاری مسلم)

اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل وہ ہے جو داٸمی ہو اگر چہ تھوڑا ہو (بخاری مسلم)

جب تم حیا نہ کرو تو جو چاہے کرو (بخاری مسلم)

مسلمان مسلمان کا بھاٸ ہے (مسلم)

مومن نہ پاک نہیں ہوتا (مسلم بخاری)

اس گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے جس گھر میں کتا یا تصویر ہو (بخاری مسلم)

کسی پر ظلم قیامت کے دن اندھیروں کا سبب ہو گا (مسلم)

ٹخنوں کے نیچے جتنا کپڑا ہو گا اتنی جگہ جہنم میں جاٸیگی (بخاری)

کسی مسلمان کے لیے جاٸز نہیں کہ اپنے مومن بھاٸ سے تین دن ناراض رہے (مسلم)

اللہ کے نزدیک پسندیدہ جگہ مسجد ہے (مسلم)

اپنے قریب المرگ لوگوں کو لا الہ الا اللہ کی تلقين کرو (بخاری)

تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن پڑھتا ہے اور پڑھاتا ہے (بخاری)

سورۃ قل ھو اللہ احد ایک تہاٸی قرآن کے برابر اجر رکھتی ہے  (بخاری)

دین سراسر خیرخواہی کا نام ہے (مسلم)

ہر نیک بات صدقہ ہے (بخاری مسلم)

میں ٹیک لگا کر کھانا پسند نہیں کرتا (مسلم)

موذن قیامت کے دن لمبی گردنوں والے ہونگے عزت کی وجہ سے (مسلم)

راستوں پر بیٹھنے سے بچو  (بخاری)

زمانے کو گالی نہ دو (مسلم)

جب تم میں سے کوٸی کھانا کھاٸے تو داٸیں ہاتھ سے کھاٸے (مسلم)

(قبروں کو پکا کرنے سے منع فرمایا (بخاری)

اللہ لعنت کرے اس پر جو ماں باپ پر لعنت کرے (مسلم)

دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتهوں سے بہتر ہے (مسلم)

مسلمانوں کو گالی دینا کبیرہ گناہ ہے اور قتل کرنا کفر ہے (بخاری مسلم)

مظلوم کی بددعا سے بچو (بخاری)

جنگ دھوکہ دہی کا نام ہے (مسلم بخاری)

بےشک اللہ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے (مسلم)

جس نے ہمیں ملاوٹ والی چیز دی وہ ہم میں سے نہیں (مسلم)

نماز روشنی ہے (مسلم)

دوستو اس کو صدقہ جاریہ سمجھ کہ شٸیر کرو۔

کیونکہ احادیث پاک میں آتا ہے کہ لوگوں کو نیکی کی راہ پر گامزن کرنے والے کو نیکی کرنے والے کے برابر اجر ہوتا ہے

جزاك اللهُ‎

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button