X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

روس سمجھتا ہے کہ ایران اپنے مفادات اور آزادی کی لڑائی لڑ رہا ہےاور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہے: ولادیمیر پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس سمجھتا ہے کہ ایران اپنے مفادات اور آزادی کی لڑائی لڑ رہا ہے اور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہے، بدقسمتی یہ ہے کہ پہلے جو امن قائم ہوا تھا، وہ دیرپا نہیں ہوسکا۔

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ملاقات کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مسعود پزشکیان سے کہا کہ ماسکو اپنے مفادات کے حصول کی جدوجہد میں ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ موجودہ فوجی اور سیاسی صورتحال کے باوجود روس اور ایران اپنے اقتصادی اور تجارتی تعلقات برقرار رکھیں گے۔

روسی صدر نے کہا کہ روس سمجھتا ہے کہ ایران اپنے مفادات اور آزادی کی لڑائی لڑ رہا ہےاور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہے۔

اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے روسی صدر پیوٹن کا ایران میں جنگ اور اس کے نتیجے میں عائد ہونے والی پابندیوں کے معاملے پر ماسکو کے مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔

ایرانی صدر پزشکیان نے کہا کہ روس اور ایران اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں اور ہم امریکا کے یکطرفہ جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امریکا نے ہمارے طلبہ ، بے گناہ نوجوانوں اور لوگوں کو قتل کیا۔ جو وہ کررہے ہیں وہ غیرقانونی ہے۔

بشکیک میں گفتگو میں ایرانی صدر پزشکیان نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ روس اس میں ایران کو سپورٹ کررہا ہے اور اسی لیے ایران بھی روس کے ساتھ کھڑا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.