شوبز کی خبریں

پاکستانی اداکارہ میرا پر شہری کے گھر پر قبضہ کا الزام

لاہور (بول نیوز اردو) پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ میرا کبھی اپنی گلابی انگریزی اورکبھی دوسری اداکاراوں پر تبصرے کرنے کی صورت میں خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور ان سب کے علاوہ اب ادکارہ میرا کا نیا سکینڈل سامنے آیاہے۔ لاہور کے رہائشی تسلیم کوثر نے پاکستانی اداکارہ میرا پر ان کے گھر پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

لاہور کی سول عدالت میں اداکارہ میرا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سول جج فہیم الحسن نے شہری تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور کے رہائشی تسلیم کوثر نے عدالت سے استدعاکرتے ہوئے کہا اداکارہ میرا نے دھوکا دہی سے ڈیفنس میں واقع اس کا گھر اپنے نام کروایاہے۔ اور اداکارہ نے گھر کی قیمت بھی ادا نہیں کی اور نہ ہی گھر خالی کررہی ہیں لہٰذا عدالت اداکارہ میرا کو گھر خالی کرنے کا حکم دے۔ سول عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے میرا سے جواب طلب کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button