پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا، رضوان اور شان مسعود سمیت کئی بڑے نام فہرست سے باہر

بابر اعظم اور سلمان علی آغا ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل ہیں اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل ٹیسٹ کیٹیگری کا حصہ ہیں۔
ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان اور فہیم اشرف ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل،،حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا اور نسیم شاہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل ہیں صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈیولپمنٹ کیٹیگری میں 19 نوجوان کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے،عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا اور فرحان یوسف ڈی کیٹیگری میں شامل ہیں۔
حنین شاہ، محمد طحہ، محمد طیب عارف، محمد غازی غوری اور محمد عمران رندھاوا بھی ڈی کیٹیگری میں رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس اور ثاقب خان بھی ڈی کیٹیگری میں شامل ہیں۔
شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ بھی ڈی کیٹیگری میں شامل ہیں۔









