شوبز کی خبریں

اپنی اداکاری کے معیار کے بارے میں خود فیصلہ نہیں کر سکتی، دیشا پتانی

ممبئی(سی پی پی) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پتانی نے کہا کہ وہ خود اپنی اداکاری کے معیار کے بارے فیصلہ نہیں کر سکتیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پتا چلا ہے کہ اداکارہ دیشا پتانی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں بہت شرمیلی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں اپنی فلمیں نہیں دیکھ سکتی اور نہ ہی اپنی اداکاری کے معیار کا پتا لگا سکتی ہیں۔ اس لیے میں نہیں جانتی کہ میں کیسی اداکارہ ہوں، تاہم فلمی دنیا میں خود کو زیادہ آرام دہ محسوس کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ ایک سوال کے جواب میں دیشا پتانی نے کہا کہ اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم بھارت میں کام کرکے بہت اچھا لگا ہے، سلمان خان ایک اچھے ساتھی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button