شوبز کی خبریں

سنجے دت کی بیٹی "تریشالادت” نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار کردیا

ممبئی(اے این این ) بالی ووڈ سپر سٹار اداکار سنجے دت کی بیٹی "تریشالادت” نے کہا ہے کہ ان کا بالی ووڈ میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں ’’ بابا ‘‘ کے نام سے مشہور سپر سٹار سنجے دت کی پہلی بیٹی’’ تریشالا دت ‘‘ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے والد سنجے دت کی تصاویروں کو شیئر کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہیں لیکن اب سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر Ask me any question کے حوالے سے ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس پر ایک مداح نے تریشالا دت سے سوال کیا کہ آپ کے اپنے والد سنجے دت کے ساتھ کس طرح کے تعلقات ہیں اور آپ کو والدین کے بغیر رہنا کیسا لگتا ہے ؟ جس کا انہوں نے جواب دیا کہ میرے والد سنجے دت کے ساتھ ایسے ہی تعلقات ہیں جیسے ایک بیٹی کے اپنے والد کے ساتھ ہوتے ہیں اورمجھے والدین کے ساتھ رہنے کا کوئی احساس نہیں ہے، کیوں کہ میں کبھی ان کے ساتھ نہیں رہی میں بچپن سے ہی اپنے نانا اور نانی کے ساتھ رہی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button