چھوٹی پیٹرول گاڑیاں خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، 10 لاکھ روپے تک سستی

دستاویزات کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ 658 سی سی تک کی پیٹرول گاڑی کی قیمت میں 3 لاکھ 75 ہزار روپے کمی کی جائے گی، جس کے بعد قیمت 32 لاکھ 20 ہزار سے کم ہوکر 28 لاکھ 45 ہزار روپے ہوجائے گی۔
998 سی سی تک کی مقامی تیار کردہ پیٹرول گاڑی 4 لاکھ 40 ہزار روپے سستی ہوگی، قیمت 42 لاکھ 70 ہزار سے کم ہوکر 38 لاکھ 30 ہزار روپے ہوجائے گی۔
دستاویزات کے مطابق 1496 سی سی تک کی پیٹرول ایس یو وی کی قیمت میں 7 لاکھ 40 ہزار روپے کمی ہوگی، جس کے بعد قیمت 60 لاکھ 60 ہزار سے کم ہوکر 53 لاکھ 20 ہزار روپے ہوجائے گی۔
1498 سی سی تک کی پیٹرول ایس یو وی کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے کم ہوکر 91 لاکھ 60 ہزار روپے ہوجائے گی، جبکہ موجودہ قیمت 94 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔
دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ 1598 سی سی تک کی مقامی تیار کردہ پیٹرول جیپ کی قیمت میں 10 لاکھ روپے کمی ہوگی، جس کے بعد قیمت ایک کروڑ 21 لاکھ سے کم ہوکر ایک کروڑ 11 لاکھ روپے ہوجائے گی۔









