X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ایپل نے ایپ اسٹور کی ادائیگی کی پالیسیوں میں بڑی تبدیلی کردی

ایپل نے عدالت کے سخت حکم کے پیش نظر اپنے ایپ اسٹور پر ادائیگی کے قوانین میں نرمی کردی ہے، جس سے اسپاٹیفائی نے فوری طور پر فائدہ اٹھایا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے اپنے ایپ اسٹور کی گائیڈ لائنز کو اپ ڈیٹ کرنے سے ڈویلپرز کو پتہ چل گیا ہے کہ وہ اب بیرونی ادائیگی کے پلیٹ فارمز کے لنکس فراہم کرسکتے ہیں ، جس سے لوگ ایپ اسٹور کے ذریعے ادائیگی کیے بغیر اس کی امریکی آن لائن شاپ میں موجود ایپس خرید سکتے ہیں۔

قواعد میں یہ تبدیلی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دو روز قبل ایک امریکی جج نے ایپل پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے ایپ اسٹور کے ادائیگی کے نظام پر اپنی گرفت کو اس حد تک نرم کرنے کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے کہ فوجداری الزامات کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج یوون گونزالیز راجرز نے پایا کہ ایپل نے ’جان بوجھ کر‘ مقدمے کی سماعت کے دوران جاری کردہ حکم امتناع کی خلاف ورزی کی، کمپنی نے اس کے بجائے ایپ اسٹور کے ساتھ مسابقت میں نئی رکاوٹیں کھڑی کیں اور اس عمل میں عدالت سے جھوٹ بھی بولا۔

ایپل کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ جج کے فیصلے سے شدید اختلاف کرتے ہیں اور اعلیٰ عدالت میں اپیل کریں گے لیکن اس فیصؒے پر عمل کریں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.