X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ایسا کیا اعلان کردیا جس سے ہلچل مچ گئی

کراچی کی وکٹ بہت متوازن نظر آتی ہے لہذا وکٹ کو دیکھ کر ٹیم منتخب کی ہے تاہم اعلان میچ سے قبل ہوگا۔

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے پچھلے ٹیسٹ میچ میں بھی رنز نہیں کر پایا تھا تاہم اگر کارکردگی نہ دکھا سکا تو کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ کراچی ٹیسٹ کے لیے پر اعتماد ہیں.

کراچی کی وکٹ بہت متوازن نظر آتی ہے لہذا وکٹ کو دیکھ کر ٹیم منتخب کی ہے تاہم اعلان میچ سے قبل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد عالم کو ضرورت پر استعمال کریں گے جب کہ عابد علی کو پانچ برس قبل ہی ٹیسٹ کا حصہ بن جاناچاہیے تھا۔

اظہر علی نے کہا کہ مثبت تنقید ہونی چاہیے اور دفاعی کپتانی کا تاثر درست نہیں.

ٹیم بتدریج بہتری کی جانب جا رہی ہے، بولنگ میں نوجوان اور نئے لڑکے ہیں جو بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں.

شاہین شاہ اور نسیم شاہ اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.