کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 12 کیلئے ڈائریکٹ سائننگ کا مرحلہ مکمل، کون سا کھلاڑی کس ٹیم میں منتخب؟

پاکستان سپر لیگ کے بارہویں ایڈیشن کی ڈائریکٹ سائننگ کا وقت ختم ہوگیا تاہم رنرز اپ حیدرآباد کنگزمین اور دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے کوئی کھلاری منتخب نہ کیا۔

رواں پی ایس ایل کی ڈائریکٹ سائننگ میں آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹنگ آل راؤنڈر میتھیو شارٹ سب سے مہنگے کھلاڑی رہے جنہیں راولپنڈیز نے 9 کروڑ 15 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو 7 کروڑ 63 لاکھ میں سائن کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے ہی ایک اور فاسٹ بولر میٹ ہینری کو 7 کروڑ 7 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔

 لاہور قلندرز نے سری لنکا کے بیٹنگ آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو 6 کروڑ 38 لاکھ، کراچی کنگز نے انگلینڈ کے تجربہ کار لیگ اسپنر عادل رشید کو 6 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ ملتان سلطانز نے آسٹریلیا کے لانس مورس کو 5 کروڑ 50 لاکھ روپے میں سائن کیا۔

دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین نے ڈائریکٹ سائننگ کے بجائے کھلاڑیوں کی برقرار رکھنے، ٹریڈز اور پلیئر آکشن کے ذریعے اسکواڈ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قواعد کے مطابق ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ سات کھلاڑی برقرار رکھ سکے گی جن میں ڈائریکٹ سائننگ بھی شامل ہوگی۔

پی ایس ایل 12 کے لیے ریٹینشن کی آخری تاریخ 13 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آکشن میں ہر فرنچائز کا سیلری کیپ 45 کروڑ روپے ہوگا جو نئی ڈائریکٹ سائننگ کرنے یا گزشتہ سال کی ڈائریکٹ سائننگ کو برقرار رکھنے کی صورت میں بڑھ کر 50 کروڑ 50 لاکھ روپے ہوجائے گا۔

ہر فرنچائز کو آکشن میں کم از کم 36 کروڑ 50 لاکھ روپے لازمی خرچ کرنے ہوں گے۔

پی ایس ایل 12 کا آغاز پہلی مرتبہ پشاور میں افتتاحی میچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتوں میں متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button