X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو 9 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔

عمان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے دیا جانے والا 225 رنز کا ہدف باآسانی 38ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

عثمان خان کی 120 گیندوں پر 139 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔جہانگیر بلال 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، عبدالقادر 20 رنز بنائے۔

اس سے قبل یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 224 رنز بنائے اور پوری ٹیم آخری گیند پر آؤٹ ہوئی۔ نور اللہ ایوبی کی 55 گیندوں پر 70 رنز کی جارحانہ اننگز رائیگاں گئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد صیام نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حسنین عباس، علی رضا اور رضون اللہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

گرین شرٹس کا اگلا میچ اتوار کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

News Desk:

This website uses cookies.