کھیلوں کی خبریں

ہم کھیل بھی سکتے ہیں اور کھلا بھی سکتے ہیں :چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی زیر صدارت میں سلانہ اجلاس ہوا ۔جس میں ملک بھر سے ڈسٹرکس اورریجنل کرکٹ ایسویسی ایشنز بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران بجٹ کی منظوری اور گزشتہ اجلاس میں کیے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔ جبکہ قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ جنرل کونسل سے گوادر کرکٹ ایسویشن کے الحاق کی منظوری بھی لی جائے گی۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کا قدم بہت کامیاب ثابت ہوا ۔ تاہم ٹارگٹ آسان نہ تھا مگر میری ٹیم نے میرا بہت ساتھ دیا تھا جس سے ہم نے اپنا ٹارگٹ جلد حاصل کر لیا تھا۔چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کا دورہ پاکستان بہت بڑی کامیابی کا ثبوت ہے۔ پی ایس الیون اور ورلڈ الیون کے دورے سے انٹر نیشنل کمیونٹی کا بھی ہمارے ملک پر اعتماد بڑھا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم کھیل سکتے ہیں تو کھلا بھی سکتے ہیں ۔ اب اس کھیل کو ہم نے مزید بڑھانا ہےچیئرمین نجم سیٹھی نے سیاست کی بات کرتے ہوئے کہا کہ چلیں اب سیاسی حالات بدل رہے ہیں اللہ کرے کہ ملک میں استحکام رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button