X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

یوم دفاع کے موقع پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہاں پہنچے؟ جانیے اس خبر میں

یوم دفاع کے موقع پر اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے لائنس نائیک تیمور اسلم کے گھر کا دورہ کیا اور اہل خانہ سے ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے ملاقات کے بعد ٹویٹر پر لانس نائیک تیمور کی ننھی پری کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے تصویر جاری کی اور ساتھ پیغا م لکھا کہ ” میں نے شہید تیمور اسلم کے گھر کا آج دورہ کیا جو کہ چند ہفتے قبل لائن آف کنٹرول پر شہید ہوئے ، یہ ان کی چھ ماہ کی پیاری سی بیٹی ہے جو کہ اپنے والد کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھ پائے گی ۔اللہ اس پر اور اس کے اہل خانہ پر اپنی خاص رحمت فرمائے ، ہم اپنے شہداءکا عظیم قربانیوں پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

 

یاد رہے کہ لائنس نائیک تیمور اسلم 15 اگست کو لائن آف کنٹرول پر شہید ہوئے تھے جس کے بعد ان کا جسد خاکی لاہور میں ان کے آبائی علاقے والٹن میں لایا گیا جہاں پاک فوج کے حکام کے علاوہ عوام نے بڑی تعداد میں ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.