یوم دفاع کے موقع پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہاں پہنچے؟ جانیے اس خبر میں

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے ملاقات کے بعد ٹویٹر پر لانس نائیک تیمور کی ننھی پری کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے تصویر جاری کی اور ساتھ پیغا م لکھا کہ ” میں نے شہید تیمور اسلم کے گھر کا آج دورہ کیا جو کہ چند ہفتے قبل لائن آف کنٹرول پر شہید ہوئے ، یہ ان کی چھ ماہ کی پیاری سی بیٹی ہے جو کہ اپنے والد کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھ پائے گی ۔اللہ اس پر اور اس کے اہل خانہ پر اپنی خاص رحمت فرمائے ، ہم اپنے شہداءکا عظیم قربانیوں پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
Visited the family of Lance naik Shaheed Taimur Aslam today who was martyred couple of weeks ago at LoC. This is his 6 months old beautiful daughter who can never see her father again. May God bless her and his family. We can’t thank our shuhada enough for their great sacrifices! pic.twitter.com/iy8VrCggbO
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 6, 2019
یاد رہے کہ لائنس نائیک تیمور اسلم 15 اگست کو لائن آف کنٹرول پر شہید ہوئے تھے جس کے بعد ان کا جسد خاکی لاہور میں ان کے آبائی علاقے والٹن میں لایا گیا جہاں پاک فوج کے حکام کے علاوہ عوام نے بڑی تعداد میں ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔