نواز شریف اور مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے صابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ جن کے کیس کی درخواست ہے وہ عدالت میں موجود ہی نہیں ہیں۔ نواز شریف کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کلثوم نواز کی خرابی صحت کو بنیاد بنا کر ایک ہفتے کیلئے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔
ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے سے قبل فریقین کے وکلا نے اپنے اپنے دلائل دیے، ان سب کے دلائل سننے کے بعد جج محمد بشیر نے فیصلہ محفوظ کرلیا ، جو ایک گھنٹے کے بعد سنایا گیا ۔ جج محمد بشیر نے درخواست مسترد کرتے ہوئے آج (جمعۃالمبارک) کو ہی ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا ہے, انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جن کی درخواست ہے وہ عدالت میں پیش ہی نہیں ہیں۔