پاکستانی خبریں
لیاری میں پتھراؤ کے بعد بلاول پریشان سکیورٹی مزید سخت
پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوکے ساتھ لیاری میں پیش آنے والی صورت حال کی وجہ سے پنجاب میں انکی الیکشن مہم میں سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ۔بلاول چونکہ انتخابی مہم سندھ سے شروع کرچکے ہیںاور وہ ایک ریلی کی شکل میں آج پنجاب میں داخل ہوں گے ۔اور جہاں وہ تین روزہ قیام کے بعد وسطی پنجاب کا رخ کریں گے۔ جنوبی پنجاب میں چونکہ پی پی کی پوزیشن بہتر ہے اس لیے وہاں خود بلاول جاکر اپنی پارٹی کے امیدواروں کے لیے ووٹ مانگیں گے۔کیوں کہ سکیورٹی معاملات کے پیش نظر بلاول صرف انہی حلقوں میں جلسے سے خطاب کریں گے جہاں پی پی کے جیالوں کا گڑھ ہوگا۔