چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ڈیمز تعمیر کرنے کا حکم جاری کر دیا ، مگر کتنے اور کون کونسے ؟؟

پاکستان کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی ! چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ڈیمز تعمیر کرنے کا حکم جاری کر دیا ، مگر کتنے اور کون کونسے ؟ اسلام آباد سپریم کورٹ نے مہمند ڈیم اور بھاشا ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دے دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈیمز کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کو فوری تعمیر کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر سب کا اتفاق ہو تو کالا باغ ڈیم بھی جلد بن سکتا ہے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں پانی کی قلت کا بھی بڑا مسئلہ ہے، اگر پانی کامسئلہ جلد حل نہ ہوا تو پانی کا بحران شدید ہوجائےگا، ڈیموں کی تعمیرمیں قوموں کو بھی مدد کرنا ہوگی، ڈیمزکی تعمیرکیلئے عالمی مالیاتی ادارے بھی اپنی طرف سے پورا تعاون کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں