X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عمران خان مسلسل جھوٹ بول کر قوم کوگمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول کر قوم کوگمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، عمران خان نے سیاست میں گالم گلوچ اور بدتہذیبی کے کلچر کوفروغ دیا اور سیاسی مخالفین پر الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کیا۔

عمران خان کے الزامات اور جوڈیشل کمپلیکس میں پیش آنے والے واقعات پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے مسلح جتھوں کے ساتھ مل کر جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، اس طرح سے عدالت جانا غنڈہ گردی ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ مریم نواز نےعمران خان کی فتنہ فساد کی نام نہاد سیاست کو بے نقاب کیا اور وہ آئندہ بھی پی ٹی آئی کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتی رہیں گی، ہمیں معلوم ہے کہ مریم نواز آپ کو کتنی تکلیف پہنچا رہی ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک میں غیر آئینی انتخابات ہونے جارہے ہیں کیونکہ نگراں سیٹ اپ صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات کروانے کا پابند ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا اور پھر اس سے ملک میں غیر یقینی صورت حال بڑھے گی جو آپ کی خواہش ہے، ہماری خواہش ہے کہ پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات ہوں مگر جب بھی الیکشن ہوئے تو قوم آپ کو ووٹ کی طاقت سے ہی مسترد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے رہائشی حصے کی تلاشی نہیں لی جبکہ وارنٹ تھے، اگر پولیس وہاں جاتی تو بہت زیادہ ممنوعہ اشیا مل سکتی تھیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.