X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عمران خان کی جان لینے کی دوبارہ کوشش کی جارہی ہے، بابر اعوان کا اہم انکشاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ عمران خان کی جان لینے کی دوبارہ کوشش کی جارہی ہے۔ ایک غیرملکی ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کچہری میں ایسا واقعہ ہوسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے اسلام آباد کچہری میں عمران خان کو گھیر کر لایا جائے پھر سنائپر سے حملہ کیا جائے۔ تازہ اطلاعات اور شواہد ہیں کہ دوبارہ عمران خان کی جان لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک غیرملکی ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کچہری میں ایسا واقعہ ہوسکتا ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ پہلی بار جوڈیشل کیمپلکس میں عمران خان کی آمد پر سیکورٹی کیمرے بند کیے گئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی پر سیکورٹی مکمل طور پر غائب تھی۔ احمد نیازی عمران خان کی سیکورٹی کا انچارج ہے اس پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کردیا گیا۔

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے عمران خان کے جانثار ان کی سیکورٹی سے ہٹ جائیں۔ سلمان تاثیر اور لیاقت باغ حملے والا فارمولا استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عدلیہ سے اپیل ہے کہ عمران خان کی پیشی بذریعہ وڈیو لنک کی جائے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.