X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عمران خان کا جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے اور انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کردیا۔

سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ کے پی اور پنجاب میں الیکشن سے متعلق از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم

چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آئین کو بحال رکھنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی جسے انہوں نے آج کے فیصلے سے بخوبی پورا کیا ہے۔ یہ پاکستان میں قانون کا نفاذ ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک کو معطل کرتے ہوئے ہم اب خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.