X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ایک طرف بچت کا نعرہ دوسری طرف 85 وزرا کا جمعہ بازار لگا ہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایک طرف بچت کا نعرہ ہے دوسری طرف 85 وزرا کا جمعہ بازار لگا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ صدر بھی الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ اہم فیصلے کے قریب ہے، ایک طرف بچت کا نعرہ ہے دوسری طرف 85 وزرا کا جمعہ بازار لگا ہے، 65 کروڑ روپے غیرضروری وزرا نے غیر ضروری دوروں پر خرچ کیے ہیں اس میں بلاول کے اخرجات شامل نہیں صدر نے اٹارنی جنرل پر عدم اعتماد اور سلمان راجہ کووکیل مقرر کیا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے مضحکہ خیز بچگانہ مطالبات سے کام نہیں چلے گا اب حکومت کو الیکشن کروانا پڑیں گے، راجن پور میں PTI کو تاریخی ووٹ ملیں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف کہتے ہیں فل کورٹ بنایا جائے دوسری طرف کہتے ہیں 2 ججوں کو ہٹایا جائے بلاول اور مریم جو زبان ججوں کے خلاف استعمال کررہے ہیں اُس سے آنے والے الیکشن کا خوف ظاہر ہوتا ہے۔

https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1630426678404022272?ref_src=twsrc%5Etfw

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.