X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پی ٹی آئی کے تین سابق ممبران قومی اسمبلی نے استعفے کی منظوری چیلنج کر دی

پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے سابق تین ممبران قومی اسمبلی نے استعفے کی منظوری ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں استعفے کی منظوری اسد عمر، راجہ خرم اور علی نواز اعوان کی جانب سے چیلنج کی گئی۔ بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر علی کے ذریعے درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 17 جنوری2023 کو جاری نوٹیفکیشن میں پی ٹی آئی کے چند اراکین کے استعفے قبول کیے، ہمارے استعفے 123 ممبران کے تھے اور تمام نے ڈی سیٹ ہونا تھا۔

استدعا کی گئی کہ استعفے منظور کرکے ڈی نوٹی فائی کرنا کالعدم قرار دے کر بحال کیا جائے اور حتمی فیصلے تک عدالت استعفوں پر عمل درآمد روک دے۔ الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔

درخواست میں وفاقی حکومت، اسپیکر قومی اسمبلی، سیکریٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.