X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عدلیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کریں: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ امید ہےآئیندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتادے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس نےدینی ہے اورخلاف ورزی پرکس نے جیل جانا ہے، عدلیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کریں، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے وزیر داخلہ دفاع اور مریم نواز عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کہہ رہی ہے ملک داخلی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا لیکن یہ نہیں بتارہی الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے، فل بینچ کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن 2 ججز پراعتراض بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ چچا کے بچت کا دعویٰ بھتیجی کے 18 رکنی شاہانہ سیکیورٹی سکواڈ پرلاگو نہیں، 13 پارٹیاں الیکشن معاشی سیاسی استحکام سے فراری ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.