X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

شیخ رشید کے این اے 62 سے کاغذات نامزدگی منظور

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 62 راولپنڈی کے ریٹرنگ افسر نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کو جیل حکام نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ریٹرنگ افسر کے سامنے پیش نہیں کیا گیا، جب کہ شیخ رشید کی جانب سے نمائندہ اسکروٹنی کے عمل میں شریک ہوا۔

شیخ رشید کو اسکروٹنی کيلئے ريٹرننگ افسر کے دفتر پيش نہيں کيا جا سکا ، تاہم ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔ جیل حکام نے ریٹرننگ افسر کو خط کے ذريعے آگاہ کيا کہ شیخ رشید کو سیکيورٹی خدشات پر آر او دفتر نہیں لا سکتے۔

شیخ رشید احمد کے نمائندے نے اسکروٹنی کے عمل میں شرکت کی۔ ریٹرننگ افسر نے شیخ رشید کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کيلئے آج طلب کيا تھا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں نمائندہ شیخ راشد شفیق نے کہا کہ کل رات سات بجے جیل سے فون آیا کہ ہم شیخ رشید کو پیش نہیں کر رہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شیخ رشید احمد کی غیر موجودگی میں تمام کارروائی قانونی طریقے سے پوری کی گئی، جس کے بعد آر او صاحبہ نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں۔

اس موقع پر شیخ راشد شفیق نے الزام عائد کیا کہ شیخ رشید کے ایک ہزار سے زائد بینرز ہٹائے جا رہے ہیں۔ مری سے واپسی پر بھی شیخ رشید کو کسی سے ملوانے لے کر گئے، جس پر شیخ رشید نے واضح کردیا ہے کہ رات کے اندھیرے میں کسی سے نہیں ملوں گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.