X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عمران خان کے آصف زراری مخالف بیان پر وزیراعظم کا ردعمل سامنے آگیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سابق صدر کے خلاف بیان پر وزیراعظم شہباز شریف آصف علی زرداری کی دفاع میں سامنے آگئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف عمران نیازی کے بے بنیاد اور خطرناک الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے سیاسی مخالفین کے…

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاسی طور پر متعلقہ رہنے کی کوشش ہے، پوری قوم جانتی ہے کہ اس نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کرنے کے لیے کس طرح نفرت کی سیاست کا سہارا لیا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے نے دعویٰ کیا تھا کہ مجھے قتل کرنے کے لیے اب پلان سی بنایا گیا ہے جس کیلیے زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان کے زرداری سے متعلق بیان کے بعد اگر والد، پارٹی یا مجھ پر حملہ ہوا تو اُس کا حساب لیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے لکھا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے میرا اور میری پارٹی کا نام لے کر براہ راست دھمکیاں دئیے جانے کے بعد عمران خان اب میرے والد سابق صدر آصف زرداری پر غلط الزامات عائد کررہا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.